سانپ اگر ڈس لے تو فوری طور پر کیا کرنا چاہیے؟ جانیئے سانپ کا زہر ختم کرنے کے کچھ کارآمد طریقے

ہماری ویب  |  Dec 27, 2021

سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا تھا۔ جب سے سوشل میڈیا پر سنیک بائٹ ہیش ٹیگ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ سانپ ایک ایسا رینگنے والا جانور ہے جو کانٹنے میں دیر نہیں کرتا اور جب کاٹتا ہے تو اپنے سارے جسم کا زہر انسانی جسم میں منتقل کر دیتا ہے اور خود سارا خون چوس لیتا ہے۔

لیکن اگر کسی کو سانپ ڈس لے تو ابتدائی طور پر کیا کرنا چاہیے؟ سب سے پہلے تو آپ اس حصے کو دل سے نیچے کرکے رکھیں جہاں سانپ نے کانٹا ہو تاکہ خون کی ترسیل میں دیر ہو اور زہر پورے جسم میں نہ پھیلے۔ خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ دل کی دھڑکن جتنی تیز ہوگی، سانپ کا زہر اتنی تیزی سے جسم میں پھیلے گا۔ لہٰذا خیال کریں۔

اگر کوئی جیولری پہن رکھی ہو تو اس کو اتار دیں۔ تنگ کپڑے اتار دیں۔ اگر زخم سے خون نکل رہا ہے تو اسے نکلنے دیں اور متاثرہ جگہ کو دبائیں۔ زیادہ سے زیادہ کوشش کریں کہ خون نکل جائے۔ زخم کے ارگرد کی جگہ کو ڈیٹول سے صاف کرلیں اور پھر کھلی پٹی سے ڈھک لیں۔ فوری زیتون کا گرم تیل زخم پر ڈال دیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More