پانی میں وکس کو ملا کر بھاپ لینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے وکس لگانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں

ہماری ویب  |  Dec 24, 2021

سردیوں میں وکس بام کی بوتل گھر بھر کی ضرورت ہے۔ ناک بند، نزلہ زکام یا پھر کھانسی اور گلے میں خراش کا واحد حل دواؤں کے بعد وکس ہی نظر آتا ہے۔ اس بام کو لگانے سے تو سب ہی کو فائدے ہوتے ہیں۔ مگر بام کو پانی میں ملا کر بھاپ لینے سے بھی بہت فائدے ہیں۔

٭ سردیوں میں خشکی اور الرجی کا ہونا ایک عام بات ہے۔ ایسے میں روزانہ وکس کو گرم پانی میں ڈال کر مکس کریں اور اس کی بھاپ لیں۔ خشکی کے مسائل بھی کنٹرول ہوں گے اور ناک کے اندر جلن بھی نہیں ہوگی۔

٭ سینے کی جکڑن میں کمی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جن کو پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوتا ہے وہ دواؤں کے ساتھ ایسے بھاپ لازمی لیجیئے۔ اس سے بھی فائدہ ہوگا۔

٭ چائنیز ڈاکٹروں کے مطابق ویبو رپ بام کو یوں پانی میں ڈال کر بھاپ لینے سے جسم کے اندر موجود زہریلے مادے بھی مر جاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وزن کم کرنے کی ایک معمولی سی کثرت ہے۔ جس سے چکنائی کے لوتھڑے اندرونی طور پر پگھلتے ہیں۔ لیکن اس کو دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنے سے یہ چکنائی کو پگھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

٭ پانی کو پہلے اچھی طرح اُبالیں۔ جب اس میں بُخارات بن جائیں پھر بام ڈال کر بھاپ لیں۔ چاہیں تو آنکھوں پر چشمہ پہن لیں۔ لیکن یہ انکھوں کے اندر ہونے والی دھول مٹی کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More