موبائل فون چوری ہو گیا تھا مگر ۔۔ جانیے موبائل کے اس فیچر کے بارے میں، جس سے آپ اپنا چوری شدہ موبائل حاصل کر سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 31, 2021

موبائل فون ایک ایسی ڈیوائس ہے جو کہ ہر ایک کی ضرورت ہے، مگر یہ ضرورت جب کسی چور کے ہاتھ لگ جاتی ہے یا ڈکیتی کے دوران ہاتھوں سے چلی جاتی ہے تب اس ضرورت کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے تو اسے کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔

موبائل فون ڈیوائسز ایک ایسی ضرورت ہے جو کہ جدید دور میں آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ جدید دور میں جہاں اچھے سے اچھا اور مہنگے سے مہنگا موبائل فون موجود ہوتا ہے وہیں ان پر کئی بُری نظریں بھی لگی ہوتی ہیں۔ موقع پاتے ہی چور چکے موبائل فون کو چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چاہے بس ہو یا ریلوے اسٹیشن، آپ کو لوٹا جا سکتا ہے، اسی طرح بھیڑ والی جگہ تو ان چور چکوں کا مسکن ہوتی ہے، جہاں سے باآسانی آپ کی جیب کاٹی جا سکتی ہے۔
لیکن اصلحہ کے زور پر بھی کئی افراد موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مگر اب ہو سکتا ہے آپ کو لوٹا ہوا یا گُم شدہ موبائل فون آپ کو واپس مل جائے۔ اینڈرائڈز موبائل فونز میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جو کہ آپ کے گمشدہ موبائل کو لوٹا سکتا ہے، اس کے لیے آپ موبائل کی سیٹنگ کے آپشنز میں جائیں۔ سیٹنگ کے آپشنز میں سیکیورٹی کے آپشن کو کلک کریں۔ سیکیورٹی کے آپشن میں دیگر سیکیورٹی آپشن کے نام سے موجود آپشن پر کلک کریں۔ اس آپشن کو کلک کر کے جب ایک نئی اسکرین کھلے گی وہاں ڈیوائس ایڈمن ایپ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ یہاں آپ کو فائنڈ مائی ڈیوائس یعنی میری ڈیوائس کو تلاش کرنا۔ یہ آپشن آپ نے آن کرنا ہوگا۔ اس آپشن کو ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔ اس آپشن سے ہوگا یہ، جب کبھی آپ کا فون گم ہو جائے یا چوری ہو جائے تو آپ اس فیچز کی مدد سے اپنے موبائل کی آخری لوکیشن کو معلوم کر سکتے ہو۔ لیکن اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ جو موبائل چوری ہوا ہے، اس موبائل میں گوگل کی جو آئی ڈی پہلے سے کھلی ہوئی ہے۔ وہی گوگل آئی ڈی آپ نے لگانی ہے اپنے گمشدہ موبائل کو چیک کرنے کے لیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More