ایلووویرا کے پودے کا استعمال اب دنیا بھر میں حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ اس کی افادیت ہے چاہے وہ کمرشل سکیل پر ہو یا گھریلو، ایلوویرا سب کا پسندیدہ پودا بن گیا ہے۔ آج کل تو لوگ اس کو پلاسٹک کی بوتلوں میں بھی اگا لیتے ہیں۔ لیکن اس کے نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں کہ پودا بڑھ نہیں رہا جبکہ زیادہ تر لوگوں کے گھروں میں یہ پودا دن بہ دن پروان چڑھتا رہتا ہے۔
hamariweb.com میں ہم نے آپ کو ایلوویرا پودے کے کئی فائدے تو بتا چکے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے آپ اس پودے کو جلدی اگا سکتے ہیں اور اس کی نشوونما بڑھا سکتے ہیں۔ جانیئے وہ خُفیہ باتیں جو نرسری پر کام کرنے والی مالی بتاتے ہیں:
راز:
٭ ایلوویرا کے بیج کم ہی لوگ جانتے ہیں، مگر یہ بازار میں بہت آسانی سے مل سکتے ہیں، ان کو اگر گملے میں دبائیں تو اس سے یہ پودا جلدی اگتا ہے، کیونکہ عموماً لوگ ایک دوسرے کے گھروں کو اُگا ہوا ایلوویرا یا ایک شاخ اس کی جڑ سے نکال کر اگاتے ہیں اور اسی جڑ سے یہ پودا بڑھتا رہتا ہے، البتہ اگر بیج سے پودا اگائیں تو اس کی ہر شاخ میں ایک سے دو اور دو سے چار کی گنتی میں یہ بڑھتے ہیں۔
٭ ایلوویرا کا پودا صحراؤں میں اگنے والا پودا ہے جس کو بڑھنے کے لئے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لئے اس پودے کو روزانہ پانی نہیں دینا چاہیئے، البتہ اس کو سورج کی روشنی اور دھوپ میں لازمی رکھیں، اس کی غذا سورج کی روشنی سے جلد بنتی ہے اور یوں اس کی پتیاں موٹی گودے دار ہوتی ہیں۔
ایلو ویرا میں اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے موجود ہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، شوگر اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے، سن برن کو ختم اور دل کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں، یہ ہڈیوں کی مضبوطی، زچہ و بچہ کی صحت کے لئے بھی بہت فائدے مند ہے۔
ایلوویرا کا پودا آپ کو بازار سے 350 روپے میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ ایک چھوٹے سے پودے کو لے کر کسی بڑے گملے میں ڈال دیں، اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ 2 ماہ بعد چھوٹا پودا بڑے پودے میں بدل جائے گا، ایک بات زیرِ غور رہے کہ ایلوویرا کے پودے کو بڑھنے کے لئے زیادہ جگہ چاہیئے ہوتی ہے اس لئے چھوٹے گملے کے پودے کو بھی بڑے گملے میں رکھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گھر میں ایلوویرا کا پودا رکھنے کی اہم وجہ:
٭ ویٹرو ریسرچ آف ایلوویرا کے مطابق:
'' ایلوویرا کا پودا گھر میں رکھنے سے وائرل انفیکشن اور اس قسم کے دیگر جراثیم اور فنگل انفیکشن جیسی بیماریاں گھر میں نہیں آتی ہیں۔
٭ ایلوویرا این سی بی آئی کی ریسرچ بتاتی ہے کہ:
یہ پودا جس گھر میں ہوتا ہے اس گھر کے لوگوں کا مدافعتی نظام قدرے بہتر ہوتا ہے اور وہ جسمانی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جس کا معدہ خراب ہو یا پیٹ کے دیگرمسائل ہوں وہ کچھ دیر اس پودے کے پاس کھڑا ہو کر اس کی خوشبو کو سونگھے تو اس سے بھی جسم کو راحت ملتی ہے۔
٭ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے یا کچن میں کام کرتے وقت آپ کا ہاتھ جل جائے تو فوری تازہ ایلوویرا کا جیل نکال کر اس پر لگا لیں جلد پر نہ کوئی نشان رہے گا اور نہ جلن ہوگی۔
گھر میں رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی موجودگی گھر سے حشرات کو بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ ایلوویرا اُگتا ہے وہاں حشرات بہت کم ہوتے ہیں۔
٭ مصری، افریقی اور یونانی تہذیبوں میں ایلوویرا کو گھر کے اندر رکھنا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ان کے یہاں یہ گُڈ لک کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔