بچی کے بالوں سے ہوتا ہوا راستہ۔۔۔ دیکھیے 5 حیران کر دینے والی تصاویر جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردے

ہماری ویب  |  Oct 30, 2021

آپ نے انٹرنیٹ پر متعدد تصاویر سامنے آتی ہونگی، مگر آج ہم ان 5 تصاویر کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں پہلی نظر میں دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ جبکہ شاید آپ کو ایسا بھی محسوس ہو کے تصاویر کو فوٹو شاپ کیا گیا۔ لیکن ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ یہ تمام 5 تصاویر اصلی ہیں۔

1 - خلائی مخلوق

اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سامنے موجود دیوار پر بنے ہوئے خلائی مخلوق کے جہاز سے روشنی نکل رہی ہے۔ لیکن اصل میں ایسی بات نہیں، اس تصویر کو ریکارڈ کرنے فوٹو گرافر نے اس مہارت سے تصویر کو کھینچا ہے، جہاں دھوپ ایسے محسوس ہورہی ہے جیسے جہاز سے روشنی نکل رہی ہو۔

2- اسپرے سے بادل بنا لیے

اس تصویر کو غور سے دیکھنے پر سمجھ آتا ہے کہ کس طرح فوٹوگرافر نے اسپرے کو آسمان پر موجود بادلوں کے ساتھ استعمال کیا ہے، جیسے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے بادلوں کو اسپرے سے بنایا جارہا ہے۔

3-آنکھ ہے یا کچھ اور

پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ کسی انسانی آنکھ کی تصویر ہے۔ مگر اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایک سنک ہول کی تصویر ہے۔ حقیقت میں کچن میں استعمال ہونے والا سنک کی ہے، جس کے ہول میں سے پانی گزر رہا ہے۔

4- چیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے

کیا آپ کبھی ایسا سوچ سکتے ہیں کہ چیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے آجائیں اور برابر دیکھائی دیں. یہ بات ناممکن سی لگتی ہے، مگر اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیونٹی اور ہیلی کاپٹر برابر لگ رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں فوٹوگرافر نے اتنی مہارت اور صحیح وقت پر تصویر کو کھینچا ہے کہ اس کو دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ جیونٹی اور ہیلی کاپٹر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

5- چاند کولمپ بنا دیا

ویسے تو چاند ہمیں روشنی فراہم کرتا ہے مگر کیا چاند کو لمپ بنایا جاسکتا ہے۔ دراصل ایسا ممکن نہیں اس تصویر کو پہلی نظر سے دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چاند کو چھوٹا کرکے لمپ بنایا جارہا ہے۔ درحقیقت تصویر کو اس طرح لیا گیا ہے کہ چاند چھوٹا نظر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More