بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلا شکار بنی، جو پاکستان سے یہ کہہ کر بھا گ گئی تھی کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں۔ لیکن شاید نیوزی لینڈ کے اس طرح بھاگنے کی وجہ آج سامنے آئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستانی ٹیم نے باآسانی پورا کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفامنس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ٹیم جیتنے کی لگن تھی۔۔
اگرچہ بابر اعظم اور محمد رضوان آج آؤٹ ہو گئے، لیکن ان کے بعد فخر زمان آئے اور پھر محمد حفیظ یہ دونوں 11،11 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شعیب مل 26 رنز کی بنا سکے جبکہ عماد وسیم نے بھی 10 رنز بنائے۔ آخری میں آصف کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہر کیا گیا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے جو کہ پاکستان سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے لیکن یہی بلے باز کریز پر رنز لینے میں ناکام رہے۔
آخری میں محمد رضوان کی جانب سے ایک چھکہ مارا گیا اور پھر چھکے کے بعد ایک چوکہ مارا گیا جو کہ نیوزی لینڈ کی شکست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔
اس طرح غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ٹیلنٹ کو کبھی ہرایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بہانے بنا کر اسے روکا جا سکتا ہے۔
شاید نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے انجام سے واقف تھی، جب ہی آج ٹیم کی باڈی لینگوج بھی کچھ اچھی نہیں تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم پُر جوش اور حوصلہ سے بھرپور تھی۔