میچ تو جیت گئے، مگر ڈریسنگ روم سے بابر اعظم کی ویڈیو وائرل، دیکھیے کپتان جیتنے کے بعد کیا بول رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

پاکستان ٹیم کی گزشتہ روز کی پرفامنس کے بعد سے پاکستانی شائقین سمیت میڈیا خوش ہے، عام طور پر میچ جیتنے کے بعد ٹیم کو سراہا جاتا ہے یا ہارنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان دونوں صورتوں کے اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔

Hamariweb.com ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی جس میں آپ کو بتائیں گے کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر بابر اعظم نے ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ اور کیا کہا۔ عام طور ہر جب میچ جیت جاتے ہیں تو قومی ٹیم اگلے میچ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا پاتی کیونکہ تعریفوں کے پُل سے نیچے ہی نہیں اتر پاتی، اسی طرح ہارنے پر اس حد تک تنقید کی زد میں ہوتی ہے کہ اگلے میچ میں کمال ہی دکھا دیتی ہے۔

لیکن بھارت کے خلاف جیتنے پر کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو ڈریسنگ روم میں ایک لیکچر دیا جسے سن کر شائقین کرکٹ مزید پُر امید ہو گئے۔ بابر اعظم کا ڈریسنگ میں روم میں ساتھی کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر کہنا تھا کہ آج کی فتح ہم بطور ٹیم جیتے ہیں۔ انجوائے کرو، لیکن اوور ایکسائیٹڈ نہ ہو۔ یہ نہ سوچیں کہ ہم کل کا دن انجوائے کر لیں، آگے ہمارے بہت میچز ہیں۔ ہمیں آگے فوکس کرنا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کل کا دن گزر گیا اور اب ہمیں اگلے دن پر فوکس کرنا ہے۔ ہمارا ایک فوکس ہے، ورلڈکپ جیتنا، کسی کے بھی ہاتھ موقع آئے اسے گنوانا نہیں ہے، اپنا 100 فیصد دے۔ بابر نے پلئیرز سے درخواست بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب سے درخواست کر رہا ہوں کہ اگلے میچ سے پہلے فیملی کے ساتھ اتنا نہیں گھومنا کہ میچ پر توجہ ہی نہ رہے، سب گھومیں گے مگر کامیابی کے بعد۔
بابر اعظم نے ٹیم کو پچھلے ریکارڈ کے بارے میں بتایا کہ پہلے ہم میچ جیتنے کے بعد اگلے میچ کی تیاری ک بھول جاتے تھے، تب ہی اگلے میچ میں کارکردگی نہیں دکھا پاتے تھے۔ بابر کا کہنا تھا کہ یہ ہماری عادت ہے اور ہم اپنی اس عادت کو تبدیل کریں گے، مجھے نظر آ رہا ہے کہ ہم اس عادت کو تبدیل کر لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More