پاک بھارت میچ سے متعلق جہاں مختلف میمز وائرل ہورہی ہیں اور ساھ ہی اکشے کمار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، وہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا نجی ٹی وی کو دیا ہوا بیان بھی بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ میچ کے آخری مراحل کا تذکرہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ:''
بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے پہلے تو میچ میں بھارت کی جیت کے نعرے لگا رہے تھے اور آل از ویل کی باتیں کر رہے تھے مگر جوں ہی میچ کا پاسا شاہینوں نے پلٹا اور بھارت کی جیت ناممکن نظر آئی کئی بھارتی شائقین سٹیڈیم سے نکل کر بھاگتے نظر آئے جس پر پاکستانیوں نے کہا ابھی وقت نہیں ہوا مگر میچ کی دلچسپ صورتحال اس وقت مذید دلچسپ ہوگئی جبکہ زور زور سے بھارت کی جیت کے نعرے لگانے والے اکشے کمار اور وویک اوبرائے منہ چھپاتے میچ ختم ہونے سے قبل سٹیڈیم سے بھاگتے نظر آئے۔
''
فواد چوہدری مذید کہتے ہیں کہ:
''
میچ کی شروعات سے لے کر اختتام تک ہر اوور اس قدر تاریخی حیثیت رکھتا ہے کہ جب تک کرکٹ قرلڈ کپ کی بات ہوگی بھارتیوں کو اپنی شکست خون کے انسو رلائے گی، جس کی وجہ میچ میں اچھی کارکردگی نہیں بلکہ بھارتیوں کو یوں شکست کو دور سے دیکھ کر بھاگنا ہوگا۔ لیکن میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اتنے سال بعد جیت پاکستان کے حصے آئی ہے یہ قبول کرنا ہوگا۔ پھر میچ کے بعد ویرات اور بابر کی گفتگو بھی قابلِ ستائش ہے۔
''