جیت کی دُعا پاکستانیوں سے زیادہ کشمیریوں نے کی ۔۔ بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

پاک بھارت کا میچ ہو اور خدا سے دعائیں نہ کی جائیں یہ تو ممکن ہی نہیں ہے اب ظاہر ہے ایک طرف روایتی حریف بُزدل بھارت اور ایک طرف شاہینوں کی اُڑان پھر کیسے لبوں پر پاکستان کی کامیابی کی دعائیں نہ کی جائیں۔ لیکن پاکستان کے میچ میں پاکستانیوں سے زیادہ دعائیں کشمیری بھائیوں نے کی ہیں۔

ٹوئٹر پر صحافی عُبید بھٹی کی جانب سے ایک ویڈیو ششیئر کی گئی جو کچھ ہی گھنٹوں میں بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک کشمیری شہری پاکستان کی فتح کو دیکھ کر خوش ہورہے ہیں اور جوں ہی بابر اعظم ان کو ٹی وی اسکرین پر نظر آئے، اس شخص نے ٹی وی اسکرین ہی چُوم لی۔

لیکن اگر آپ اس ویڈیو کے نیچے بھارتی صارفین کے کمنٹس پڑھیں تو دُکھ ہوگا کیونکہ کشمیری شروع سے ہی پاکستان کے حامی ہیں اور بھارتیوں کو یہ بات گوارہ نہیں۔ امن متھل نامی صارف نے کشمیری شہری کی بابر اعظم سے محبت اور پاکستانی جیت کے والہانہ انداز پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:'' ٹی وی چومنے سے کشمیر نہیں ملے گا، بھول جاؤ، کرکٹ کا میچ جیتے ہو صرف، کشمیر نہ ملا ہے اور نہ ملے گا۔ ''

جس پر ایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتا۔ وہیں پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستان کی جیت پر جشن منائے جا رہے ہیں چاہے وہ پاکستان ہو یا دُبئی، سعودی عرب ہو یا انگلینڈ، یہاں تک کہ آئرلینڈ کی سڑکوں پر بھی ہری روشنیاں جلائی گئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More