اللّٰہ اس سر کو کسی اور کے سامنے جھکنے نہیں دیتا، جو اس کے سامنے جھکتا ہے۔۔محمد رضوان میچ کے دوران بریک میں نماز پڑھتے ہوئے

ہماری ویب  |  Oct 24, 2021

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹی20 کے میچ میں پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ جبکہ پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ جن میں سے ایک ویڈیو میں محمد رضوان کو دوران بریک نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کھیل بریک میں پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان نماز ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے بھارت کے ساتھ ہونے والے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں 55 گیندوں پر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا، جیسے پاکستان ٹیم نے 10 وکٹیوں سے شکست دی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More