کروا چوتھ کا روزہ کھولوں گی، جب ٹیم جیتے گی ۔۔ بھارتی اداکارہ ٹیم کے جیتنے کے لیے تیار ہوئی مگر یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا

ہماری ویب  |  Oct 24, 2021

پاکستان بھارت کا میچ ہمیشہ ہی سے گرما گرم ہوتا ہے مگر یہ میچ اپنی نوعیت کا ہی تھا۔ جس طرح 2017 کا چیمپئینز ٹرافی تھا اس سے بھی بد تر خواب تھا بھارت کے لیے جو کہ حقیقت ثابت ہوا۔ بھارتی مداح بھی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پر اُمید تھے مگر شاید بھارتی میڈیا کی بے جا اڑان نے انہیں ہوا ہی میں اڑا دیا تھا۔

ایک ایسی ہی بھارتی اداکارہ نشرت بروچھا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کروا چوتھ کا روزہ رکھے ہوئے تھیں اور سامنے ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھ رہی تھیں۔
چہرے پر مسکراہٹ اور پہلے سے جیت کی خوشی صرف خوش فہمی ثابت ہوئی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ کروا چوتھ پر دھیان دوں یا پھر پاکستان اور بھارت کے میچ پر۔ اداکارہ کو اب تک تو روزہ کھول لینا چاہیے کیونکہ اگر وہ بھارت کی جیت کا جشن منانے کا انتظار کر رہی تھیں، تو ہو سکتا ہے دن بھر بھوکا رہنے کے بعد اب ان کی خوشی ماند پڑ گئی ہو۔ لیکن پڑوسی ملک کی خوشی میں خوش ہو کر وہ کروا چوتھ کا روزہ کھول سکتی ہیں، کیونکہ پاکستانی بڑے دل والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More