کرکٹ کے عالمی میلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل آ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کا مقابل اگرچہ دبئی میں ہے لیکن دونوں ممالک کے سپورٹرز اپنے اپنے ملک کو اپنے گھر سے سپورٹ کر رہے ہیں۔ گرما گرمی کا یہ ماحول بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن یہ ماحول اس وقت دلچسپ ہو گیا جب شیعب اختر نے سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی بولتی بند کر دی۔
شعیب اختر اور ہرر بھجن سنگھ بھارتی ٹی وی کی لایئو ٹرانسمیشن میں موجود تھے، دونوں مہمان اینکر کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے اور اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے۔ اینکر کے طنزیہ سوال کیا کہ پاکستان کا صرف خواب ہے انڈیا کو ہرانا، جس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ پاکستان ایک تگڑی ٹیم ہے، آپ ہماری باؤلنگ انڈر ریٹ کر رہے ہو، ہمارا مڈل آرڈر انڈر ریٹ کر رہے ہو۔ فخر اور شرجیل بہترین کھلایڑی ہیں۔ جو اوپنر ہیں یہ آپ کے پلے پڑ سکتے ہیں۔
شعیب نے چٹکلا چھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ اس مقام تک پیسے لگا کر پہنچے ہیں اور یہاں اپنی محنت سے پہنچے ہیں، شعیب کے اس بیان پر اینکر اور ہربھجن کے تاثرات ہی بدل گئے۔ جبکہ پچ سے متعلق شعیب کہتے ہیں کہ یہاں بال رک کر آ رہی تھی بلے پر نہیں آ رہی تھی، مجھے صرف ایک فکر ہے، وکٹ اچھی بنے۔ جبکہ رنز سے متعلق کہتے ہیں کہ 200 تک رنز بننے چاہیے۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا پاکستان 200 رنز بنا پائے گا، اس پر شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو لقمہ دیتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کا وقت یاد دلا دیا جب بھارتی تجزیہ کار آسمان کی اونچائیوں میں تھے لیکن پاکستان کی جیت نے انہیں زمین لا پٹخا۔
اس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ٹھیک ہے اچھی بات ہے آپ جیتے۔ آپ بھی ایکسپرٹ ہو میں بھی ایکسپرٹ ہوں۔ 200 رنز ہر کوئی بنا سکتا ہے لیکن بنائے گا کون۔ لیکن اس کے لیے سپنے سے اٹھنا بنتا ہے۔ اس پر شعیب نے کہا کہ یہی بات آپ لوگوں نے 2017 میں کہی لیکن پھر منہ کی کھانی پڑی تھی۔ آپ کہہ رہے تھے باپ باپ ہوتا ہے بیٹا بیٹا ہوتا ہے پھر باپ میچ ہار گیا، 150 بھی پورے نہیں کیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ آپ کہوں سب اچھے ہیں کوئی بھی جیت سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہربھجن نے کہا کہ بنگلا دیش بھی جیت سکتا ہے، جس پر شعیب نے کہا کہ یہ پنجابی فلم نہیں ہے۔