ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت آج شام 7 بجے دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ کے لیے صرف پاکستان اور بھارت کے شائقین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں کھیل کی اس جنگ میں جمیں گی۔
ابھی میچ کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے مزاحیہ اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
Hamariweb.com کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین کے دلچسپ تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کرن امن نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے بعد بھارت میں ٹی ویز کی حالت۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین باؤلر شعیب اختر کا بھارتی میڈیا پر دبنگ بیان میں کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو نہیں بھاگنے دینا اب ساتھ ہی بھارت کو بھی نہیں چھوڑنا ہے۔ شعیب اختر نے اپنی اس بات کو ٹوئٹ بھی کیا جس پر لوگوں نے ان کی بھرپور تعریفیں کیں۔
بھارتی صارف ٹوئٹر پر پاکستان کے خلاف ٹوئٹ میں ایک پوسٹ شئیر کرتے ہیں ملاحظہ کیجیے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے ایک پروگرام کے دوران شوبز اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے متعلق کہا کہ میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں۔ اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر بید میں مجھے دفنائیں گے۔
مزید سوشل میڈیا میمز پر نظر ڈالیں۔