کِیا پکانٹو اور ِکیا اسپورٹیج FWD کی بکنگ بند کر دی گئیں؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2021

سوزوکی کمپنی کی جانب سے کلٹس اور آلٹو VXL کی بکنگز بند کیے جانے کے بعد اب میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ کِیا نے پکانٹو کی بکنگ بھی بند کر دی ہے۔

یہ کوئی حیران کن خبر نہیں تھی لیکن اس خبر کی تصدیق کے لیے کیا موٹرز ڈیلز شپ سے رابطہ کیا۔

کِیا موٹرز ڈیلرشپ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ کمپنی نے پکانٹو ( آٹومیٹک ویرینٹ) اور کِیا اسپورٹیج FWD کی اگلے نوٹس تک بند کر دی ہے۔

اگرچہ انہوں نے اس قدم کے پیچھے وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن ہم جانتے ہیں کہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چپس کا یہ بحران 2023 تک جاری رہ سکتا ہے اور بحران ختم ہونے کے بعد بھی انڈسٹری کو سنبھلنے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More