آپ نے اپنے اردگرد ایسے افراد دیکھیں ہونگے جو ہمیشہ کھانا کھانے سے قبل ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے کی تصاویر کو پوسٹ کرنے کی عادت صحت کیلئے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔
حال ہی میں امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھ جارجیا کی جانب سے تحقیق کی گئی، جس کے مطابق جو افراد کھانے کی تصاویر بناتے ہیں۔ ایسے افراد کو لاشوری طور پر زیادہ بھوک لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اوسط سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔
اس تحقیق میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جو کہ 80 اور 90 کی دہائی سے کھانا کھانے سے قبل تصاویر لیتے تھے۔ اور جب سے سوشل میڈیا آیا ہے تب سے وہ کھانے کی تصاویر شئیر کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو کھانے کی تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں ان کے جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں۔ جس سے ان کی اشتہا (Appetite) بڑھ جاتی ہے اور ان کا معدہ زیادہ خوارک طلب کرتا ہے۔
جبکہ یہ تحقیق 145 افراد پر کی گئی تھی، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دونوں گروپوں میں سے ایک گروپ کو کہا گیا کہ وہ کھانا کھانے سے قبل ان کی تصاویر بنائیں اور بعد میں اپنے تجربات بتائیں کہ، کیا انہیں یہ کھانے کی اشیاء پسند آئی اور کیا وہ انہیں پھر سے کھانا چاہتے ہیں۔
جنہیں کھانے سے پہلے تصاویر لینے کا کہا گیا تھا نتیجتاً اس گروپ نے کھانے کو زیادہ نمبر دیے، یعنی انہوں نے زیادہ کھانا کھایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تصویر بنانے کے دوران دماغ کی جانب سے معدہ کو مزید خوراک کی کمانڈ موصول ہوتی ہے، جس کی بنیاد پر وہ افراد زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ جس سے ان کی کیلوریز میں اضافہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وہ افراد جو اپنی خوراک کم کرنے کے خواہاں ہیں، وہ افراد کھانے سے پہلے تصاویر بنانے سے اجتناب کریں۔