وزن ہماری عادات اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ستاروں کی گردش کی وجہ سے بھی بڑھتا ہے یہ وہ اہم بات ہے جو آج تک شاید کم ہی لوگ جانتے ہوں گے لیکن کچھ روز قبل نادیہ خان نے اپنے مارنگ شو میں معروف اسٹرالوجر سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وزن بھی ستاروں کی وجہ سے کم ہوتا اور بڑھتا ہے ؟
اس کے جواب میں علی نے بتایا کہ:
''
ایک ایسا پیریڈ آتا ہے جس میں صرف وزن بڑھتا ہے اور پھر ایک ایسا پیریڈ اتا ہے جس میں انسان کا وزن بھی کم ہوتا ہے جوکہ ستاروں کی دوسرے سیاروں کے گرد گردش کا وقت ہوتا ہے۔
''
برجِ عقرب، برجِ سلطان اور برجِ حوت کے ستاروں کے حامل افراد خود پر کنٹرول کریں کیونکہ یہ وقت ان کے وزن بڑھنے کا ہے اور یہ سائنسی طور پر ایسا اس لئے ہے کیونکہ یہ تینوں ستارے زہرہ سیارے کے گرد گھوم رہے ہیں چونکہ اس جگہ پانی کی موجودگی زیادہ ہے جس سے وزن پر گہرہ اثر پڑ رہا ہے۔