پریشر ککر تو ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے اور ہر کھانا بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی مدد سے کھانے جلد ہی بن کر تیار ہو جاتے ہیں اور ہمیشہ سے ہی اس کو گوشت وغیرہ گلانے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن یہ پریشر کُکر بنتا کس طرح ہے یہ شاید کم ہی لوگ جانتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے پریشر ککر کو بنایا جاتا ہے اور استعمال کے قابل اس کا ٹیمپریچر رکھا جاتا ہے۔
پریشر ککر دراصل المونیم کے بنائے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے المونیم فلنگ کی جاتی ہے اس کو پلین کیا جاتا ہے جیسے اس کا پیندہ بالکل پلین ہوتا ہے اس کے بعد اس کی گولائی میں کٹنگ بلیڈ مشین سے کٹنگ کی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد پگھلی ہوئی المونیم سے اس کا بوائلنگ اور گرلنگ ٹیمپریچر چیک کیا جاتا ہے ۔
پھر الونیم کی سلیپ بنتی ہیں جوکہ کسی بھی پریشر ککر کی چار دیواری کو بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ جس کا ٹیمریچر پیندے کے سائز اور بوائلنگ پوانٹ کے لحاظ سے بنایا جاتا ہے۔ جس کے لئے سلیپ کو پہلے 270 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کیا جاتا ہے پھر 220 کے ٹیمپریچر پر اس کی رولنگ کردی جاتی ہے۔
اس کے بعد پریشر ککر کا سائز رکھا جاتا ہے یعنی درمیانہ رکھنا ہے یا پھر بڑا رکھنا ہے، پھر اس کی کٹننگ کی جاتی ہے اس دوران پریشر ککر کی کوالٹی بھی جانچتے ہیں کہ کس طرح کا ہوگا موٹا بھاری ککر ہوگا یا درمیانے سائز کا اور اس کے بعد ویلڈنگ کی جاتی ہے۔
اس سب کے بعد رولر میں پریشر ککر کو سوفٹ امیج دی جاتی ہے جس سے وہ نرم و ملائم لگتا ہے۔ اور نیچے کے پیندے کی پلیٹ کو برابر کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے کوئی بھی پریشر ککر بنایا جاتا ہے۔
پاکستان میں میجسٹک شیف نامی کمپنی پچھلے 70 سالوں سے پریشر ککر بنا رہی ہے اور یہ ایک مشہور برانڈ بن چکا ہے جو صرف ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی اپنے بنائے گئے پریشر ککر کی فروخت کرتی ہے۔