موٹا ہونے کی وجہ سے لوگوں نے مجھے چھوڑ دیا پھر میں نے ۔۔ 35 کلو وزن کم کرنے والے لڑکے کی کہانی

ہماری ویب  |  Oct 04, 2021

اگر انسان پتلا ہو تو تب بھی اور اگر موٹا ہو تو تب بھی اسے لوگ باتیں سناتے ہیں، ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ جس کا بھی کام آفس ورکنگ کا ہو وہ شخص موٹاپے کا شکار ہو ہی جاتا ہے ۔آج ہم آپکو بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے نوجوان کی کہانی بتائیں گے جسے اپنے ہی دوستوں نے موٹاپے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔

اس لڑکے کا نام ہے رچن سچ دیوا اور یہ بھارتی شہر دہلی سے تعلق رکھتے ہیں، یہ لڑکا ان سب لوگوں کیلئے بہت بڑی مثال ہے جو اپنے بڑھتے وزن سے تنگ ہیں اور اسے کم کرنا چاہتے ہیں۔ان کی عمر اس وقت 22 سال ہے اور کسی وجہ سے یہ بیمار ہو گئے جس کے بعد انکی سرجری کی گئی جس کی وجہ سے رچن سچ دیوا کو مکمل آرام کا کہا گیا۔

رچن سچ دیوا شروع سے ہی کھانے پینے کے بہت بڑے شوقین تھے اور برگر، کولڈ ڈرنگ اور سافٹ کافی انکی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی تھی ویسے بھی یہ ایک سافٹ وئیر انجینئر تھے تو پہلے آفس ورکنگ کا کام تھا جس کی وجہ سے وزن بڑھ رہا تھا تو اوپر سے انہیں مکمل آرام کا کہہ دیا گیا۔تو انکا وزن 120 کلو ہو گیا۔

جب یہ ٹھیک ہو کر کالج گئے تو اپنے قریبی دوستوں نے ہی انکا مذاق بنا لیا اور میرےئ ساتھ یہ کہہ کر دوستی چھوڑ دی کہ تم موٹے ہو۔ جس کے بعد پہلے تو یہ کلاس میں سب سے پیچھے بیٹھنے لگ گئے اور کسی سے بات نہ کرتے اور کبھی کبھی تو شرٹ کو اپنی پینٹ کے اندر کر لیتے تاکہ موٹاپا کم نظر آئے مگر یہ کوئی مستقل حل تو نہیں تھا ۔مگر پھر کیا تھا میرے بڑے بھائی نے مجھے کہا کہ تم میرے ساتھ جم چلو میں تمہارا وزن کم کرواتا ہوں جیسا میں نے اپنا وزن کم کیا۔

مزید یہ کہ پہلے تو یہ نہیں جا رہے تھے جم کیونکہ میں اپنی زندگی سے ہی تنگ آ گیا تھا تو میرے بڑے بھائی نے ہمت دی اور میں ایک ہی دن جم گیا تو بہ ت مزہ آیا جس کے بعد میں نے جم دن میں 2 وقت جانا شروع کر دیا ، اور باہر کا کھانا بلکل بند کر دیا صرف گھر کا ہی کھانا کھانا شروع کر دیا جو میں ہمیشہ کالج کی کینٹین سے کھانا کھاتا تھا اب گھر سے ٹفن لیکر جاتا ہوں۔

آج رچن سچ دیو اکا وزن 80 کلو ہے اور انہوں نے 35 کلو سے زائد وزن کم کر لیا۔ صرف ایکسر سائز سے نہیں یہ وزن کم ہوا بلکہ یہ گھر کا کھانا کھاتے ہیں اور جم والوں کی طرف سے دی گئی ڈائٹ پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔

یہ ڈائٹ کچھ یوں ہے کہ صبح اٹھتے ہی نہار منہ سیب کا سرکہ پیتے ہیں، ناشتے کے بعد 4 انڈے بنا زردی کے اور 2 انڈے زردی کے ساتھ کھاتے ہیں اسی کے ساتھ کچھ فروٹ وغیرہ کھاتے ہیں، دن کے درمیان میں یہ حضرت گندم کی بنی ہوئی ڈبل روٹی اور اسکے ساتھ 10 گرام مونگ پھلی کے تیل سے تیار کردہ مکھن کھاتے ہیں۔مزید یہ کہ رات کے کھانے میں 1 نارمل پیالی دہی،2 روٹی گھر کی بنی ہوئی سبزی کے ساتھ ،سلاد اور کچھ فروٹ کھاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More