یہ میسج مجھے کیوں بھیجا؟ یاد رکھنے کے لئے اب واٹس ایپ پر کسی اور کے بجائے خود کو میسج کرنے کا طریقہ جانیے

ہماری ویب  |  Oct 03, 2021

اکثر ضروری میسجز کو محفوظ رکھنے کے لئے لوگ اپنے بھروسے کے لوگوں کو میسج کر دیتے ہیں اور جب وہ حیرت سے اس میسج کو دیکھ کر سوال کرتے ہیں تو آگے سے جواب آتا ہے کہ اگنور کردو۔

لیکن اب کسی بھی بات کو محفوظ رکھنے کے لےآپ کو کسی اور کو میسج بھیجنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آپ خود کو ہی میسج بھیج سکتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے براؤز میں جاکر wa.me//92XXXXXXXXXX یہ لکھنا ہوگا اور X کی جگہ اپنا موبائل نمبر ملک کے کوڈ کے ساتھ درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ جیسے ہی انٹر کریں گے فوراً ہی واٹس ایپ کھل جائے گا اور آپ کو اپنے ہی نمبر پر نیسج موصول ہونے لگے گا۔ یہ فیچر موبائل فون اور لیپ ٹاپ دونوں کے لئے کارآمد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More