بارش کے بعد پتنگے بھی نہیں آئیں گے اور نہ بُخار ہوگا ۔۔ 5 ایسے پودے جو بارش کے موسم میں گھر میں رکھنے سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 30, 2021

بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوتا ہے وہیں بارش کے بعد پتنگے اور کیڑے آنے لگتے ہیں، جو لوگ بارش میں نہائیں ان کو نزلہ زکام اور کچھ کو بخار ہو جاتا ہے اور یہ سب عام باتیں جو عموماً ہو جاتی ہیں ایسے میں کچھ مفید پودے بھی اللہ تعالیٰ نے ہامرے لئے بنائے ہیں جو ہمیں اس موسم میں بھی گھر میں رکھنے سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے جانیئے وہ کون سے پودے ہیں جن کو گھر میں لگانے سے ہمیں بارش کے موسم میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

رگوں کا پودا:

رگوں کا پودا آپ کو بآسانی نرسری پر مل جاتا ہے اس کو گھر میں رکھنے سے بارش کے بعد آنے والے پتنگوں سے کسی حد تک جان چھٹ جاتی ہے کیونکہ ان پودوں کی رگوں میں کڑوا مادہ ہوتا ہے جوکہ پتنگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے یوں پتنگے ان پودوں پر تو آئیں گے لیکن گھر میں کسی اور چیز پر نہیں، اس لئے آپ بھی لے آئیے۔

کروکوسمیا

کرولوسمیا کا یہ پودا بڑا خوبصورت ہے اس کو دیکھ کر جہاں دماغی سکون ملتا ہے وہیں یہ بارش کی وجہ سے ہونے والے موسمی بخار اور نزلے سے بچاتا ہے۔

میری گولڈ

میری گولڈ سے آپ کے گھر میں یوں تو ہر وقت ہی خوشبو مہکی رہتی ہے ساتھ ہی اس موسم میں یہ پودا اپنے اندر زیادہ پانی جذب کرلیتا ہے اور چونٹیوں کو مارنے میں بھی مفید ہوتا ہے۔

ہارٹ لیف پودا

ہارٹ لیف پودا کیلشیم اوگزالیٹ رکھتا ہے جو بارش کے موسم میں اپنے اثرات زائل کردیتا ہے یوں یہ آپ کو موسمیاتی اثرات سے بچاتا ہے ۔

آکھ کا پودا

اکثر ٹھنڈ کی وجہ سے بارش کے موسم میں بڑے بوڑھوں کے گٹھنوں اور جوڑوں میں درد ہو جاتا ہے، اس پودے کے پتے جوڑوں پر رگڑنے سے جوڑوں کا درد بھی کم ہو جاتا ہے اورنزلے سے بھی جان چھٹ جاتی ہے، ساتھ ہی یہ مچھروں کو بھگانے میں بہت مفید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More