مائیں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی یہ محبت اس دن سے دل میں پیدا ہونے لگتی ہے جب وہ یہ جانتی ہیں کہ وہ امید سے ہیں۔ دورانِ حمل کی تکالیف بچے کی محبت کو ماں کے دل سے اور زیادہ جوڑ دیتی ہے پھر جب بچہ گود میں پاتی ہیں تو ان کی ساری تھکاوٹ، تمام تکالیفیں پل بھر میں دور ہو جاتی ہیں۔
لیکن ان ماؤں کا درد مذید بڑھ جاتا ہے جن کی اولاد پیدائش کے بعد ہی انتقال کر جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی کہ ایسا کیسے ہوگیا کہ پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے کہا بچہ مر گیا لیکن وہ بچہ زندہ ہوگیا۔
خاتون کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ ایک بچہ زندہ اور ایک مر چکا ہے، سن کر ماں کے ہوش اڑ گئے، رو رو کر بچے کو گلے لگایا اور اس کے ہاتھ کو حرکت دیتی رہی، دل پر ہاتھ رکھا زور سے دبایا اور کہا اٹھ جا میرے بیٹے بہت دیر ہوگئی ہے، کچھ ہی دیر بعد بچے کے قلب نے حرکت شروع کردی، وہ چیخ چیخ کر رو اٹھا جس پر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔
واقعہ اس وجہ سے پیش آیا کیونکہ پیدائش کے بعد بچے کے دل کی دھڑکن کام کر رہی تھی، لیکن بعض اوقات بچہ کمزور ہونے کی وجہ سے سانسیں دیر سے بحال ہوتی ہیں، جس پر ڈاکٹروں نے بچے کو دوبارہ چیک کیا تو وہ بالکل نارمل تھا بس اس کا دل کمزور تھا۔