سونف قدرت کی عطا کر دہ ایک بہترین خوراک ہے جس میں مختلف امراض کا علاج پوشیدہ ہے۔ سونف ثابُت کھانے سے منہ بھی مہک اٹھتا ہے۔ اس کی افادیت سے بہت سے لوگ لاعلم ہیں۔
سونف ایک خوشبودار بیج ہے جس کو ہم مختلف کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس کے استعمال سے ہمارے کھانے بھی خوشبو پیدا ہوتی ہے۔
سونف کا استعمال تقریباً ہر گھر میں کیا جاتا ہے مگر اس کا درست استعمال کرنا بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ سونف کو چائے یا قہوے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں طرح سے ہی اس کا استعمال سانسوں کو تازہ دم اور ساتھ میں ہاضمہ درست کرتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سونف کو دودھ میں ڈال کر استعمال کرنے سے جسم کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے آیئے جانتے ہیں۔
1- سونف کو دودھ میں ڈال کر پیا جائے تو اس سے میٹا بالزم کا نظام بہتر ہوتا ہے اور جسم سے مضر صحت مواد کا اخراج ممکن بنا کر مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
2-ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دن میں ایک گلاس سونف والے دودھ کا استعمال کر لیا جائے تو ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر بھی متوازن رہتا ہے۔
3 - سونف کو دودھ میں ڈال کر پی لینے سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے اور بے خوابی کا خاتمہ ہوتا ہے۔
4- ایک اور فائدہ اس کا یہ بھی ہے کہ دودھ میں سونف پکا کر چھوٹے بچوں کو پلانے کے نتیجے میں پیٹ میں درد اور گیس کی شکایت بھی نہیں رہتی۔
5- سونف والے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے پینے سے کیلشیم کی کمی تیزی سے دور ہوتی ہے، ہڈیاں مضبوط، ہر وقت کی تھکان اور سستی دور، اعصابی اور پٹھوں کی کمزوری کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔