مائیکرو ویو اوون کو کیوں اور کس نے غلطی سے بنا دیا تھا؟ جانیئے اس سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Sep 28, 2021

مائیکرواوون میں کھانا گرم کرکے مزے سے بیٹھ کر تو سب کھالیتے ہیں لیکن شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ اوون کو دراصل کس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا اور یہ اتفاقیہ طور پر بن گیا مگر بعد میں اس کا اصل استعمال معلوم ہوا۔

مائیکرواوون کو امریکی انجینئر ہرپی اسینسر نے 1946 سے پہلے بنایا تھا، دراصل ہرپی زیادہ تعلیم یافتہ نہیں تھے اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد وہ ایک نیوی کرافٹ کمپنی میں کام کرتے تھے جہاں وہ ٹائٹنینک جیسے جہازوں کی مشینری نکال کر کچھ نیا بنانے کی کوشش میں رہتے تھے، مختلف برقی آلات وہ بناتے رہتے تھے، ایک دن انہوں نے برقی آلات کو چیک کرنے اور ان کا وولٹ چیک کرنے کے لئے ایک ڈبے نما ٹرانسمیٹر بنایا تاکہ ریڈار اور شعاعیں بھی جانچ سکیں کہ کس حساب سے برقی آلہ کام کر رہا ہے، البتہ وہ اپنے اس تجربے میں فیل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اس میں مذید تبدیلیاں کیں اور سٹیمر کے طور پر جالی نما آئرن کی پلیٹ المونیم فوائل سے ڈھانپ کر لگائی پھر اس کو دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کی مگر وہ دوبارہ ناکام ہوگئے، اس مرتبہ ان کے قریبی دوست نے تھرمامیٹر اس ڈبے میں رکھا تو اس کا پارہ چڑھنے لگا، جس پرانہوں نے یہ مفروضہ نکالا کہ یہ چیزوں کو گرم کرسکتا ہے۔

چونکہ ہرپی کو بھٹے کھانا بہت پسند تھے وہ اپنے ساتھ رکھتے تھے، اس وقت انہوں نے اس کو گرم کرنے کا سوچا اور بھٹے کو ایک المونیم کی پلیٹ میں رکھ کر گرم کیا اور ٹیمپریچر سیٹ کردیا، اس مرتبہ یہ کامیاب ہوئے۔ اس دن سے اس وولٹ کے ڈبے کو مائیکروواون کہا جانے لگا اور اب یہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ایک عام برقی اپلائنس بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More