کرکٹ کی دنیا میں لمبے لمبے چھکے مارنے کیلئے مشہور کرس گیل کا نیا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو کہ ریلیز ہونے کے ساتھ ہی انتہائی مقبول ہو گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے مایاناز کھلاڑی کا یہ گانا پنجابی زبان میں ہے گانے کی ویڈ یو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کرس گیل سکھ بنے ہوئے۔کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ پر۔
اس گانے کی آڈیو جاری کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے اس گانے کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کر دی ہے اور مداحوں سے گزارش کی ہے کہ انکے چینل کا وزٹ کیا جائے اور گانے کو سپورٹ کیاجائے۔ویڈیو میں صرف انہوں نے اداکاری ہی نہیں کی بلکہ اس گانے میں گلوکاری بھی خود ہی کی ہے۔
اس گانے کا نام ہے "پنجابی ڈیڈی" مزید یہ کہ کرس گیل میچز میں بھی اپنے منفرد انداز میں کیے جانے والے ڈانس اور مذاحیہ حرکتوں سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود انکے مداح انکے اس انداز کو خوب پسند کرتے ہیں۔