نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا

ہماری ویب  |  Sep 20, 2021

کرکٹ شاٸقین کے لیے کھیل کے میدان سے بری خبر سامنے آگٸ، نیوزی لینڈ کے بعد اب انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ رواں سال کے شروع میں ہم نے اکتوبر میں پاکستان میں دو اضافی ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز کھیلنے پر اتفاق کیا جس میں خواتین کا مختصر دورہ بھی شامل کیا گیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ 2022 میں پاکستان کے دورے کا دیرینہ عزم رکھتا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ‏ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر ہم اپنے کھلاڑیوں پر کسی قسم کا ذہنی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے،

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More