پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے قبل اچانک سیریز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر کی گئی۔
جبکہ ابتدا میں یہ خبر سامنے آئی کہ پہلے ون ڈے میچ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا جارہا ہے۔
تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی سیریز کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلا ون ڈے میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا۔