ہماری ویب | Sep 16, 2021
شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن سے وہ بے حد پیار کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی ہر بیٹی کو خصوصی وقت دیتے ہیں اور ان کے ساتھ کرکٹ وغیرہ بھی کھیلتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی تیسرے نمبر کی صاحبزادی عجوہ آفریدی کی سالگرہ تھی جسے شاہد آفریدی نے خوبصورت انداز میں سلیبریٹ کیا اور ایک پیارا سا کیک بھی کاٹا جس پر تتلی بنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر شاہد نے اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی اور ساتھ یہ پیغام لکھا کہ “ عجوہ کو سالگرہ مبارک ہو۔ میری تیسری بیٹی جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ آج میں بہت خوشی سے گھر آیا تاکہ تمھاری زندگی کے اس خاص دن پر تمھارے ساتھ وقت گزار سکوں۔ میں اللہ سے تمھاری ہر خوشی کے لئے دعاگو ہوں۔ بابا کی طرف سے بہت سارا پیار۔
View this post on Instagram A post shared by Blog (@bismahocane)
A post shared by Blog (@bismahocane)
یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے عجوہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ایک صارف نے تو یہ بھی لکھا کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ بیٹیوں کی عزت کرنا شاہد آفریدی سے سیکھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More