حسن علی اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ دیکھنے پہنچ گئے ۔۔ نئی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے

ہماری ویب  |  Sep 14, 2021

پہلے تو پوری قوم نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو کرکٹ کھیلتے اور فارغ اوقات یا پھر سیر و تفریح کے دوران اکثر رقص کرتے دیکھائی دیتے ہیں پر اب یہ اداکار بھی بن گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے رشتے کیلئے لڑکی والوں کے گھر جاتے ہیں۔ جہاں دونوں فیملیاں بیٹھی ہوتی ہیں۔

اور لڑکی کے والد موبائل پر کرکٹ سے متعلق خبریں دیکھ رہے ہوتے ہیں اسی دوران حسن علی کی والدہ پوچھتی ہیں کہ ماشاءاللہ لڑکی کیا کرتی ہے اور کتنا پڑھا ہے جس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں "ہاں۔ جس کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کی والدہ خود ہی کہتی ہیں کہ ہمارے بیٹے تو ایم ۔بی۔اے میں ٹاپ کیا ہے۔

جس پر ایک مرتبہ پھر لڑکی کے والد عجیب جواب دیتے ہیں کہ "جی ہاں کیا ہو گا"ان کے اس جواب پر لڑکی کے گھر والے اور حسن کی والدہ حیران ہوجاتی ہیں۔ پھر کچھ ہی دیر میں لڑکی کے والد کہتے ہیں "مبارک ہو، ہاں ہو رہا ہے" اور اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسی بات پر حسن علی اور تمام لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔

اور پھر خان ساما مٹھائی لے آتا ہے تو جس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں میں تو میچ کی بات کر رہا تھا۔ یہاں اشتہار ختم ہو جاتا ہے۔ پھر بیک گراؤنڈ میں یہ میوزک چلا دیا جاتا ہے کہ یہاں کچھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچز تو ضرور ہوں گے۔

واضح رہے یہ اشتہار پاکستان کرکت بورڈ کی جانب سے چلایا گیا تھا جس میں عوام کو یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ لاہور اور راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز 17 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اور یہ سیریز 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More