لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جہاں سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے آج گورننگ باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعد نے کی۔ بعد ازاں اجلاس میں وزیراعظم کے نامزد امیدوار رمیز راجہ کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
جبکہ گورننگ ممبران میں سے رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان، جاوید قریشی، عاصم واجد جواد نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ رمیز راجہ پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ سابق چیئرمین احسان مانی نے بطور چیئرمین 3 سال اپنی خدمات انجام دیں۔