جب اسلام قبول کیا تو گھر والوں سے 3 سال یہ بات چھپائی کیونکہ ۔۔ محمد یوسف نے اسلام کیسے قبول کیا؟ بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Sep 03, 2021

اللہ پاک نے جب کسی فرد کے نصیب میں نصحیت لکھ دی ہو یا پھر اسے اپنے دین کی جانب بلانا ہو تو انسان خود بہ خود ہی اس طرف کھینچا چلا آتا ہے اور اس کا بھی ایک وقت مقرر ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج ہم آپکو محمد یوسف کی زبانی بتائیں گے کہ محمد یوسف نے اسلام کیسے قبول کیا؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر مسلمان اور ہر پاکستانی کے زہنوں میں ہمیشہ گردش کرتا رہتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر سعید انور سے متاثر ہو کر عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا، اسلام قبول کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ سعید انور نبی پاکﷺ کی سنت پر بہت عمل کرتے تھے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا ورنہ اگر اسلام اس سے پہلے قبول کرنا ہوتا تو میں کر لیتا کیونکہ میرے اردگرد ہمیشہ سے ہی مسلمان بہت زیادہ رہے ہیں۔ لیکن ہر کام کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے جو اسی وقت پر ہوتا ہے۔

انکا اس موضوع پر یہ کہنا تھا کہ سن 2001 میں میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن 2 سے 3 سال لوگوں سے اور گھر والوں سے یہ بات چھپائے رکھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میری کمیونٹی اور گھر کا بہت دباؤ آئے گا مجھ پر، اور دباؤ آتا بھی کیوں نہ کہ میں اپنی کمیونٹی کا اسٹار تھا ۔اور جس دباؤ کا مجھے ڈر تھا ہوا بھی ایسا ہی کہ میری والدہ نے کئی سال مجھ سے بات نہیں کی اور ابو کچھ عرصے بعد مان گئے تھے اور کہتے تھے کہ اس نے یہ کام خیر کی نیت سے کیا ہے تو اچھا ہے۔

لیکن آج امی، ابو سمیت تمام گھر والے مسلمان ہیں اور انہوں نے بھی کچھ دیر بعد اسلام قبول کر لیا تھا۔

صرف گھر والوں اور کمیونٹی کی وجہ سے یہ بات کچھ سال چھپائی نہیں بلکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ اپنے اندر بھی دین اسلام کے بارے میں کچھ معلومات حاصل ہو جائے کیونکہ جب انسان کو دوسرے دین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا تو وہ دوبارہ پیچھے کی جانب چلا جاتا ہے اور میں ایسا نہیں چاہتا تھا۔

محمد یوسف نے اس راز پر سے بھی پردہ اٹھا یا کہ جس دن انہوں نے اسلام قبول کرنا تھا اس سے ایک رات پہلے انکے کیا جذبات تھے وہ بتا نہیں سکتےاور سعید انور سے انکا تعلق بہت پرانا ہے کیونکہ سعدی انور کا چھوٹا بھائی جاوید انور میرا دوست تھا اور ہم ایک ساتھ کالج پڑھتے تھے اور انکے گھر میرا آنا جانا بہت رہتا ہے ہمیشہ سے۔ لیکن پھر بھی جس کام کا جو دن مقرر ہوتا ہے وہ اسی دن ہونا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں جو 27 اگست 1974 کو پنجاب کے دل لاہور میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک سال میں 1 ہزار 788 رنز بنا نے کا ورلڈ ریکارڈ بنا رکھا ہے، محمد یوسف وہ پہلے کھلاڑی ہیں جن کے پاس یہ ریکارڈ ابھی تک موجود ہے جنہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے سن 2006 میں بنایا تھا جسے آج تک کوئی کھلاڑی توڑ نہیں سکا۔یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More