آخر کار وہ وقت آہی گیا جب ٹوکیو اولمپکس میں کسی پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
وہ خوش قسمت پاکستانی کھلاڑی حیدر علی نے جنہوں نے پاکستان کے لیے پیر پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور پہلے پاکستانی بن گئے۔
حیدر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں کھیلے جانے والے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، کھلاڑی کی جانب سے اپنی پانچویں باری میں انہوں نے 55 اعشاریہ 26 میٹر کی بہترین تھرو کی اور اس طرح ٹوکیو پیرالمپکس میں اپنی جیت پاکستان کے نام کی۔
حیدر علی کا تعلق کہاں سے ہے؟َ
حیدر علی کا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے، ان کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے 2 انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے، لیکن اس نقص کو انہوں نے کمزوری نہیں بنایا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔