پیسوں سے بھرا بیگ لے کر جارہے تھے۔۔۔ پاکستان کی 4 مشہور شخصیات جنھیں پولیس نے گرفتار کیا

ہماری ویب  |  Sep 02, 2021

عائشہ ثنا کئی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ مختلف پروگرامز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ اور اس سے بھی زیادہ اپنی غصے والی وائرل وڈیوز سے شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے عائشہ ثنا پر یوسف مرزا نامی شہری اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کا کیس چل رہا ہے جس پر لاہور کی عدالت نے عائشہ ثنا کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ لیکن عائشہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت گرافتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ایان علی

ایان علی بھی پاکستان کی مشہور ماڈل تھیں جنھوں نے گلوکاری بھی کی اور پاکستان سے باہر جاکر ماڈلنگ بھی کی۔ ایان علی کو ملکے سے باہر غیر قانونی طور پر پیسے لے جانے کی وجہ سے 14 مارچ 2015 میں گرفتار کیا گیا اور کیس چلایا گیا۔ البتہ 16 جولائی 2015 کو ضمانت پر ایان علی کو جیل سے رہائی مل گئی۔

عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو پاکستان کی معروف اداکارہ ہونے کے علاوہ سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں چند سال پہلے بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں عتیقہ کے سامان میں سے شران کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے عتیقہ کے خلاف ازخود نوٹس لے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے البتہ کیس چلنے کے 9 سال بعد عدالت نے عتیقہ کو بری کردیا۔

راحت فتح علی خان

راحت فتح علی خان کو فروری 2011 میں دہلی (بھارت) میں زیادہ پیسے لے کر جانے کے کیس میں پولیس کی حراست میں لیا گیا۔ بھارتی قانون کے مطابق مسافروں کو پانچ ہزار ڈالرز کے ساتھ سفر کی اجازت ہے جبکہ راحت کے پاس اس سے کہیں زیادہ رقم موجود تھی۔ البتہ پوچھ کچھ کے بعد راحت کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More