مختلف کینسر سے بچاتا ہے ۔۔ ٹماٹر کے 4 حیران کن استعمال جو بچائے آپ کو بھی 4 بیماریوں سے اور رکھے صحت مند

ہماری ویب  |  Sep 01, 2021

ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو کھانے کا ذائقہ مزید لاجواب بنا دیتا ہے۔ اسے کھانوں کے علاوہ سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر کے انسانی صحت پر ان گنت طبی فوائد موجود ہیں جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں ہیں۔

ٹماٹر کو انسانی جلد کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ ٹماٹر کے استعمال سے ہم کونسے فائدے حاسل کر سکتے ہیں۔

١-انٹرنیشنل جرنل آف نیوٹریشن، فارماکولوجی، نیورولوجیکل ڈیزیززمیں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں لائکوپین موجود ہوتا ہے، یہ ایک کیروٹینائڈ جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے، اور یہ کینسر کے خلاف طاقتور اثرات رکھتا ہے، سورج کی مہلک کرنوں سے سے ہونے والے جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر کا استعمال بےحد مفید ہے اس لئے اگر روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کھایا جائے تو اس سے یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

2- ٹماٹر کا ایک اور فائدہ یہ بھی سامنے آتا ہے کہ یہ شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرتا ہے اور شوگر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت میں اضافہ کرتا ہے۔

3- جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام کے لیے آرتھرائٹس کا شکار افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال معاون قرار دیا جاتا ہے۔

4- طبی ماہرین ہاضمے کا شکار مریضوں کو ٹماٹر کا استعمال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ ٹماٹر کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں موجود ہاضمے کے لیے وٹامن اور نمکیات معدے کی رطوبتیں خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا بھی آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More