دنیا میں ہر کسی کو کھانا کھانا بہت پسند ہوتا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ کئی لوگوں کو کھانا بنانا بہت زیادہ پسند ہوتا ہے۔ آج ہم ان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بات کریں گے جو کھیلتے تو بہت اچھا ہیں مگر کھانا اس سے بھی بہت بہترین بناتے ہیں۔
نسیم شاہ:
نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ صرف بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑانے میں ہی نہیں مہارت رکھتے بلکہ وہ بہت اچھا کھانا بھی بناتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ یوٹیوب پر آج کل انکی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پکوڑے بنا رہے ہیں جبکہ ایک شخص پیچھے سے ویڈیو کے دوران آکر پوچھتا ہے کہ نسیم بھائی کیا کیا بنایا جس پر وہ کہتے ہیں کہ پکوڑے بنا رہا ہوں اور چکن کڑاہی بن چکی ہے۔
ساتھ میں یہ بھی کہتے ہیں کہ بھائی گھر والوں نے بہت کھانا کھلایا لیا مجھے اب میں انہیں آج کھانا کھلاؤں گا۔
اظہر علی:
آج اظہر علی سوشل میڈیا پر لائیو آئے اور اس لائیو سیشن کے دوران وہ اپنے کچن میں نظر آئے۔اس دوران انہوں نے کچن میں لذیز دال بنائی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کیلئے انہوں نے دال بنائی ورنہ کھانا فریج میں پڑا ہوا ہے۔ یہ انکا پہلا موقعہ تھا جب انہوں نے کھانا بنایا لیکن دال بنی بہت لذیز مگر دال بنانے کی ترکیب یہ اپنی اہلیہ سے پوچھتے رہے۔
اظہر علی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کیلئے لندن میں اپنی بیگم کے ساتھ موجود ہیں اور یہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نےخود کو گھر ہی میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
سرفراز احمد:
قومی ٹیم کے آج کے دور کے سب سے زیادہ مقبول سابق کپتان سرفراز احمد پاستہ بہت اچھا بنا لیتے ہیں۔آج کل وہ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد گھر ہی میں ہیں ۔اور آج انکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ پاستہ بناتے دیکھائی دے رہے ہیں ،انکی یہ ویڈیو انکی اہلیہ نے سوشل میڈیا کی زینت بنائی اور ویڈیو کویہ کیپشن بھی دے ڈالا کہ "سرفراز کے گھر ہونے کے فوائد"۔
ویڈیو میں سرفراز کو مکمل پاستہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو کے آخر میں یہ پاستہ اوون میں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاستہ 20 منٹ بعد تیار ہو جائے گا۔
سچن ٹنڈولکر:
پوری دنیا میں ماسٹر بلاسٹر کے نام سے جانے جانے والے سچن ٹنڈولکر کافی بہت اچھی بناتے ہیں ۔ انٹرینشنل کافی ڈے پر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی بناتے ہو ئے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ صبح کی پہلی کافی اپنے ہاتھ کی بنی ہوئی ہی پیتے ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں انکے ٹرینر کہتے ہیں کہ کافی انسان کو چست اور ہمیشہ فٹ رکھتی ہے اس لیے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مجھے کرکٹ چھوڑے ہوئے 12 سال بعد ہو گئے لیکن آج بھی وہ کتنے فٹ ہیں۔
شاہد آفریدی:
شاہد آفریدی صرف لمبے لمبے چھکے مارنے اور جارہانہ مزاج بلے بازی کیلئے ہی مشہور نہیں بلکہ وہ کھانا بھی بہت اچھا بنا لیتے ہیں، شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی اسمارہ کے ساتھ ایک تصویر گردش کرتی نظر آتی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی اچھے موڈ میں اپنی بیٹی کو اپنے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھلا رہے ہیں۔ البتہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کہ یہ ڈش کو ن سی ہے لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی ڈش ہے۔