پیلے دانتوں کی وجہ سے اب میں نے مسکرانا چھوڑ دیا ہے۔۔ جانیے دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کے آسان طریقے

ہماری ویب  |  Aug 29, 2021

پیلے دانت انسان کو نہ صرف غیر مطمئن کرتے ہیں، بلکہ دوسروں کے سامنے شرمندگی کا باعث بھی بنتے ہیں، انہیں پیلے دانتوں کو باآسانی سفید کیا جا سکتا ہے۔

ہماری ویب کی اس خبر میں انہی چند طریقوں کے بارے میں بتائیں گے۔

سیب کا سرکہ:

سیب کے سرکہ کو بہت قلیل مقدار میں دانتوں کے پیلے پن کو ختم کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور اس سے دانتوں کی سفیدی واپس آسکتی ہے۔

دو چمچ سرکہ کو تقریباً دو کپ پانی میں ملا لیں، اور تیس سیکنڈز تک اس مکسچر کو منہ میں رکھیں۔

لیموں، آرینج اور کیلے کے چھلکے:

پھلوں کے چھلکوں میں سیٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو کہ دانتوں کی سفیدی کو واپس لانے مدد کر سکتا ہے۔

پھلوں کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑ کر انہیں پیلے پن سے نجات دلائی جا سکتی ہے، مگر پھر برش کرنا ضروری ہوتا ہے۔

چارکول پاؤڈر کا استعمال:

پسے ہوئے کوئلے بھی دانتوں کو سفید رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جیسا کہ پرانے زمانے میں ہوتا تھا۔ ماہرین کے مطابق چارکول والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

چارکول پاؤڈر کو تھوڑے پانی میں مکس کر کے دانتوں پر لگائیں اور پھر برش سے دانتوں کو دھولیں، پیلے پن کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More