ہماری ویب | Aug 28, 2021
بچوں کی پیدائش خیریت سے ہو یہی تمام والدین کی دعا ہوتی ہے، چاہے وہ امیر ہوں یا غریب لیکن بنگلہ دیش کی ایک 20 سالہ خاتون کے ساتھ ایسی انہونی پیش آئی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ دراصل یہ بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ الٹراساؤنڈ ہی کرا سکیں۔ ن کے ہاں بخیریت ایک بیٹی کی پیدائش مقامی ہسپتال میں ہوگئی، جس کے ٹھیک 26 دن بعد اس کو پیٹ میں درد کی شکایت بڑھی ، جب ہسپتال گئیں تو ڈاکٹر نے آپریشن کیا، اس وقت عارفہ نے 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا، جوکہ سب سے زیادہ حیران کن تھا۔
عارفہ کو uterus didelphys نامی بیماری تھی جس میں بچے کی پیدائش سے قبل یہ واضح نہیں کیا جاسکتا کہ کتنے ایمبریو جسم میں تخلیق پا رہے ہیں اور پھر انہوں نے حمل کے 9 ماہ چیک اپ کروایا اور نہ الٹراساؤنڈ، اگر یہ کرواتی تو امید ظاہر کی جاتی ہے بچوں کا پتہ چل جاتا۔ مگر بہت صحیح وقت پر عارفہ کو پیٹ درد ہوا اور وہ ہسپتال پہنچ گئی، اگر تھوڑی دیر اور ہوتی تو ماں اور بچے انتقال کر جاتے۔ لیکن پیدائش کے بعد ماں اور ان کے بچے سب صحت مند ہیں۔ جڑواں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی جبکہ پہلے ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More