زلمی فاونڈیشن کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کرکٹ گئیر ( کرکٹ کا مکمل سامان اور کٹس) فراہم کردی گئی ۔
ترکی ویمن کرکٹ ٹیم 2023ویمن ورلڈ ٹی 20کوالیفائر میں شریک ہوگی ۔
ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کرکٹ گئیر فراہم کرنے پر زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا اور کٹس میں تصاویر بھی جاری کیں
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مظبوط ہوں گے
زلمی فاونڈیشن اور ترکی ڈیولمپنٹ اسپورٹس برانچز کے درمیان 2018میں ایم او پر دستخط ہوئے تھے ۔پی ایس ایل فور میں ترکی کے دو کرکٹرز تجربے کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجود تھے
پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل اور ترکی میں پاکستان کے سفیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہے اور کھیلوں کے زریعے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا