اکثر مردوں کا پیٹ شادی کے بعد باہر کیوں آجاتا ہے؟ جانیے اس کی 3 اہم وجوہات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 23, 2021

شادی شدہ مردوں کے پیٹ کا باہر آجانا عام سی بات ہے اور اب تشویشناک بات یہ ہے کہ شادی سے قبل ہی مردوں اور نوجوانوں کے پیٹ باہر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

آخر اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں اس حوالے سے آج ہم جانیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق بڑی کمر یا بڑا پیٹ انسان کے لیے خطرے کا عنصر ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ بالکل واضح طور پر نہیں کہا گیا کہ مردوں کا پیٹ باہر کیوں آجاتا ہے لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انتڑیوں کی چربی جسم میں ہارمونل افعال کو متاثر کرتی ہے۔

ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق ڈیاسٹاسس ریکٹی اس وقت ہوتی ہے جب آپ اپنے پیٹ کے پٹھوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں۔ یہ ان کو کھینچنے اور الگ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مردوں بالخصوص آج کے نوجوانوں کے پیٹ باہر آنے کی وجوہات آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

1-نیند پوری نہ ہونا

نیند کی کمی وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور اس سے پیٹ کی چربی بھی بڑھ سکتی ہے۔ مختصر نیند کھانے کی مقدار میں اضافے سے منسلک ہے، جو پیٹ کی چربی کو بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے۔

2- ورزش سے جی چرانا

آج کے نوجوان موبائل استعمال کرنے میں وقت گزار دیتے ہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ نہیں دیتے۔ نتیجہ یہ سامنے آتا ہے کہ بیٹھے رہنے سے پیٹ باہر آجاتا ہے۔ کوشش کریں ورزش کرنے کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

3- سگریٹ نوشی

آج کل کے مرد و نوجوان میں سکریٹ نوشی عام ہوچکی ہے جس کے کئی نقصانات پائے جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق وہ سگریٹ نوشی کو پیٹ کی چربی کی براہ راست وجہ نہیں سمجھتے ، لیکن وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ایک خطرے کا عنصر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More