گاڑی ہے یا چلتا پھرتا گھر؟ جانیں عمران ریاض کی اس انوکھی اور مہنگی گاڑی میں اور کیا کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 23, 2021

عمران ریاض پاکستان کے مشہور صحافی اور اینکر ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ عمران ریاض کو شکار کا بہت شوق ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان کی ایک ایسی انوکھی گاڑی کے بارے میں بتائیں گے جسے وہ شکار پر جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

باپ نے بیٹے کے لئے گاڑی بنائی

آپ نے سفر کے لئے استعمال ہونے والی گھر نما گاڑی کاروان شاید کسی فلم یا ٹی وی میں دیکھ رکھی ہو لیکن عمران ریاض کی اس گاڑی سب سے خاص بات یہ ہے یہ ایک عام سی گاڑی تھی جسے ان کے والد اور ان کے دوست نے ملک کر اپنے بیٹے کے لئے خود ہی کاروان میں تبدیل کردیا۔

عمران ریاض کی گاڑی میں کیا کیا ہے؟

عمران ریاض کی گاڑی میں کچن، ڈائننگ ٹیبل، باتھ روم اور اوون کے علاوہ ایل سی ڈی بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاؤنج نما کمرہ ہے جس میں آرام دہ صوفہ سیٹ موجود ہے اور آرام دہ بستر بھی ہے۔ عمران ریاض کہتے ہیں کہ جب بھی وہ شکار کے لئے جنگل جاتے ہیں تو اپنی اسی گاڑی کو استعمال کرتے ہیں اور چاہے وہ شکار کے لئے جانور کے کتنا ہی پیچھے کیوں نہ چلے جائیں اپنی محفوظ گاڑی کے ہوتے ہوئے اب انھیں کسی جانور کا خوف نہیں ہوتا۔

عام سی کار کو آٹومیٹک بنادیا

عمران ریاض کے والد ریاض خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بیٹا عمران ریاض ان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے اور اسی لئے انھوں نے اسے تحفے میں یہ گاڑی خود بنا کر دی۔ ریاض خان صاحب خود میکینکل انجینئیر ہیں اور اسی وجہ سے انھوں نے ایک عام سی مینوول کار کو جدید آٹومیٹک گھر نما بس میں بدل دیا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران ریاض نے بتایا کہ ان کی اس گاڑی پر ان کے والد کا تقریباً تیس سے چالیس لاکھ کا خرچہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More