اگر آپ بھی سیب کے سرکے کا استعمال کرتے ہیں تو رُکیں ۔۔ جانیئے اس کا غلط استعمال آپ کے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 21, 2021

ہر چیز کو استعمال کرنے کےکچھ طریقے ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان طریقوں کو مدَنظر نہ رکھا جائے تو نقصان بھی اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔

سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ سیب کا سرکہ وزن گھٹانے، دماغی حالت کو بہتر بنانے اور دل کے لیے بہت مفید ہے، سیب کے سرکے کا استعمال خود کو صحت مند رکھنے کا ایک قدیم نسخہ ہے اور یہ بہت آسان گھریلو علاج میں شمار ہوتا ہے۔

تاہم اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ ہماری صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں ایسیڈک ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کا زیادہ استعمال انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

• سیب کے سرکے کو استعمال کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

• براہِ راست استعمال نہ کریں

سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے پانی میں ملا کر پیا جائے، کیونکہ سیب کے سرکے کو خالص استعمال کرنے سے معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے اور گلے کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

• کھانے کے بعد کبھی نہ استعمال کریں

اگر آپ سیب کے سرکے کو کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں تو اب اپنی اس عادت کو فوری چھوڑ دیں، سیب کے سرکے کو کھانے سے 20 منٹ پہلے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ بہت معاون ثابت ہوگا جس سے نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا۔

• چہرے پر استعمال

سیب کا سرکہ جہاں ہمارے جسم کی اندرونی صحت کو بہتر کرتا اسی طرح یہ چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جلد خوبصورت اور تر و تازہ رہتی ہے لیکن تیزابی تاثیر رکھنے والے اس سرکے کو براہ راست چہرے پر لگایا جائے تو یہ چہرے کی جلد کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے اور جلد جل سکتی ہے یہاں تک کہ نشانات بھی پڑ سکتے ہیں۔

• چہرے پر لگانے کا طریقہ

اس لیے سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کے لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پہلے اسے پانی میں حل کریں اور پھر چہرے پر لگائیں، ایسا کرنے سے آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More