آپ نے اکثر اپنے گھروں میں الیکٹرک پلگ دیکھیں ہوں گے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کچھ پلگ میں تین پنیں کیوں ہوتی ہیں۔ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو آج اس کے بارے میں بتائیں گے جن کو پڑھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
الیکٹرک پلگ میں دو پنیں کیوں ہوتی ہیں:
دراصل بجلی سے کسی بھی چیز کو چلانے کے لیے دو چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں۔ پہلی یعنی گرم (کرنٹ) دوسری ٹھنڈی (نیوٹرل) تاریں ضروری ہوتی ہے۔ جب پلگ کو لگایا جاتا ہے تو دونوں چیزیں، کرنٹ اور نیوٹرل کی وجہ سے سرکٹ مکمل ہوتا ہے۔ اور بجلی سے چلنے والے مصنوعات چلنے لگتی ہیں۔ اگر سرکٹ مکمل نہ ہو تو یعنی تار نکل جائے تو مصنوعات بند ہو جاتی ہیں۔
لیکٹرک پلگ میں تین پنیں کیوں ہوتی ہیں:
اس بات کا جواب بھی بڑا آسان ہے۔ لیکٹرک پلگ میں دو پنیں موجودگی میں اگر ہمیں بجلی کا جھٹکا لگے تو وہ اس قدر شدید ہوگا کہ ہماری جان بھی جاسکتی ہے۔ اور اس طرح اگر گھر کی مین تاروں میں زیادہ بجلی آنے کی صورت میں بجلی سے چلنے والے مصنوعات جل بھی سکتی ہیں۔ جبکہ گھر میں آگ لگنے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس خطرے سے بچنے کیلئے ایک ارتھ کی تار بھی رکھی جاتی ہے جو کہ زمین کے اندر جاتی ہے۔
گھر کو اور بجلی سے چلنے والی اشیاء کو محفوظ رکھنے کیلئے، ارتھ کی تار زائد بجلی کو زمین کے اندر لے جاتی ہے۔ جبکہ ہمیں کرنٹ بھی لگ جائے تو یہ تار ہمیں جھٹکے کے اثر کو زائل کر دیتی ہے۔ اس وجہ سے لیکٹرک پلگ میں تیسری پنیں کا استعمال کیا جاتا ہے۔