سانس لینے میں تکلیف، سینے میں درد اور۔۔ جانیے خون کی کمی کی ان 4 علامات اور ان کو دور کرنے کا طریقہ

ہماری ویب  |  Aug 21, 2021

صحت ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کو دنیا میں فعال رہنے اور ایک بہتر زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ایک اچھی صحت ہی انسان کو خوش بھی رکھ سکتی ہے اور اسے دنیاوی کاموں میں فعال رکھتی ہے۔

لیکن صحت اگر خراب ہو تو انسان کچھ نہیں کر سکتا ہے۔ خون انسان کی جسم کا وہ جُز ہے جو کہ انسان کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج آپ کو بتائیں گے کہ خون کی کمی کی علامات کیا ہیں، کیونکہ خون کی کمی کی علامات عام بیماروں کی طرح ہی ہوتی ہیں۔

سانس لینے میں تکلیف:

سانس لینے میں تکلیف اکثر لوگوں کو ہوتی ہے، اور لوگ اسے ماحول کی خرابی سے تشبیہ دیتے ہیں۔ جسم میں آئرن اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے جسم ہیموگلوبن کی مقدار بنانے میں ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی اور اسی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سر چکراتا ہے۔

اگر سانس لینے میں تکلیف آپ کو بھی ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے آپ بھی خون کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

شدید تھکاوٹ:

شکاگو یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسم میں تھکاوٹ محسوس کرانے میں انیمیا نامی بیماری کا عمل دخل ہوتا ہے۔ جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ یہ تھکاوٹ مختلف طرح واضح ہوتی ہے۔ اس تھکاوٹ کی وجہ وٹامن بی 12 یا آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جو کہ خون کی کمی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

جلد کی رنگت زرد پڑ جانا:

اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں خون نہیں مل رہا، تو جلد بھی زرد پڑ سکتی ہے۔ آئرن یا وٹامن بی 12 کے بغیر جلد تک مناسب خون نہیں پہنچ پاتا جو کہ جلد کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

سینے میں تکلیف:

جسم میں سرخ خلیات کی کمی کی وجہ سے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، تاکہ خون کی روانی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اسی لیے اس صورتحال میں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ ہو جاتی ہے، اور پھر سینے میں درد ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی کے باعث دل کے امراض کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

خون کی کمی دور کرنے کا طریقہ:

ٹماٹر میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے، کشمش بھی آئرن سے بھور میوہ ہے جسے حلوے، دلیہ یا دہی میں ملا کر کھایا جا سکتا ہے۔ شہتوت آئرن سے بھرپور پھل ہے جس میں پروٹینز کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More