حلیم آپ کی ہڈیوں کو کیسے مضبوط بناتا ہے؟ جانیے حلیم کے 4 حیرت انگیز فوائد، جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 18, 2021

حلیم ایک ایسی ذائقہ دار ڈش ہے جو کہ ہر کسی کو پسند ہے۔ ویسے تو حلیم عام دنوں میں بھی بنتا ہے، لیکن محرم کے دنوں میں حلیم کافی شوق سے بنایا جاتا ہے۔

آج اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے کہ یہ حلیم آپ کی صحت کے لیے کس طرح مفید ہو سکتا ہے۔

فائبر سے بھرپور:

حلیم چونکہ دالوں، گیہوں سے مل کر بنتا ہے، اسی لیے حلیم فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہی فائبر آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور:

چونکہ حلیم میں مختلف قسم کی دالیں شامل ہوتی ہیں، یہی دالیں آپ کو پروٹین بھی فراہم کر سکتی ہیں۔ جو کہ آپ کے ٹشو اور مسلز کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ دالوں میں پروٹین کی بھرپور مقدار شامل ہونے کے باعث

پوٹیشئیم سے بھرپور:

حلیم میں چونکہ ادرک، لہسن، ہلدی بھی شامل ہوتی ہے، جو کہ پوٹیشئیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ فشار خون کع نارمل رکھنے میں، گردوں کے امراض کے لیے پوٹیشئیم سے بھرپور خوراک شامل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ حلیم فشار خون نارمل رکھنے کے لیے اور گردوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

سوڈیم کی موجودگی:

حلیم میں نمک حسب زائقہ شامل کیا جاتا ہے، جس کا بنیادی جُز سوڈئیم ہے۔ حلیم سے پٹھوں کی کھینچنے کی صلاحیت میں بہتری آسکتی ہے۔ لیکن امراض قلب کے شکار افراد نمک کے استعمال کو ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More