قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور جس طرح وہ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں ویسے ہی اپنی باتوں سے بھی سب کو حیران کر دیتے ہیں۔
گزشتہ شب شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس نے کشمیر پریمیئر لیگ میں فائنل میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا بعد ازاں فتح یاب ہونے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر وائرل ایک ویڈیو وائرل ہہورہی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بوم بوم آفریدی میچ میں جیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ فائنل میچ جیت کر آپ کیسا محسوس کررہے ہیں جس پر شاہد آفریدی نے بے حد خوبصورت جواب دیا جس پر لوگ انہیں داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
جس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹیاں جو ہیں وہ اُن کی قسمتی ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں کی قسمت سے ہی چل رہے ہیں۔ میچ کے دوران کراؤڈ میں بیٹھی اُن کی بیٹی اُن کے لیے کافی دعائیں بھی کر رہی تھیں۔
شاہد آفریدی پانچ بیٹیوں کے والد ہیں اور اس حوالے سے وہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی چیمپیئن بن گئی ہے۔