کشمیر پریمیئر لیگ فاٸنل: شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ نے فاٸنل میچ جیت لیا

ہماری ویب  |  Aug 17, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ اور باٶلر اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اگلی اننگز میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولا کوٹ نے 7 رنز سے میچ میں فتح حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More