آپ نے کافور کا نام تو سنا ہوگا اور ہوسکتا ہے آپ کے گھر میں کافور کی گولیاں بھی موجود ہوں۔ کافور کی مہک بہت تیز ہوتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے کافور کی گولیاں سونگھنے کے ساتھ ہم کھا رہے ہیں۔
بہت سے افراد کافور کے فوائد سے واقف نہیں ہیں اور اس کا استعمال کرنا بھی نہیں جانتے ہیں ، تو آج ہم آپ کو کافور کے وہ حیرت انگیز فوائد سے آگاہ کریں گے جو آپ کو کسی نے نہیں بتائیں ہوں گے۔
1- جب مُردوں کی تدفین کی جاتی ہے تو کافور مُردے کے ساتھ دفن کردیا جاتا ہے تاکہ اس کی قبر میں مہک رہ سکے اورکیڑے مکوڑوں سے پاک رہے کیونکہ جب تک اور جہاں تک کافور کی مہک پہنچتی ہے کیڑے مکوڑے دور رہتے ہیں۔
2-کافور کا استعمال گرمی دانوں کے پاؤڈر کے صورت میں بھی آسکتا ہے۔ زنک بورک اور اسٹارچ کے سفوف میں تھوڑا سا کافور شامل کر دیا جائےتو گرمی دانوں پر چھڑکنے سے بدن کو راحت ملے گیاور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
3 -پانی میں کافورملا کر اگر آپ اس میں اپنے پاؤں بھگوکردھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔
4-کافور جسم پر لگنے والی چوٹ کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زخموں کی صفائی کرکے انھیں جلد بھر دیتا ہے۔
5- کافوردماغ کی گرمی دورکرکے طاقت پہنچاتا ہے اور اس کے علاوہ ذہن کو سکون فراہم کرتا ہے۔