بیگم بندہ آیا ہے اسکی مدد کرنی ہے ۔۔ میری بیوی نے اپنا سارا سونے کا زیور دے دیا اور پھر! جانئیے آفریدی اور ان کی بیوی کے ساتھ آنے والے واقعہ کے بارے میں

ہماری ویب  |  Aug 16, 2021

ہمیشہ ہی انسان کہتا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے اور اللہ کے بندوں کی مدد کرنے روپیہ پیسہ کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے۔ شاہد آفریدی تو ہمیشہ سے ہی غریبوں کی مدد کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں لیکن آج ہم بات کریں گے کہ کس طرح شاہد آفریدی کی بیوی نے اپنے جزبات کی فکر کیے بغیر ایک بابا کے بیٹی کی جان بچا لی؟آیئے جانتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک کانفرنس کے دوران رولا دینے والا سن 2004 کا قصہ شیئر کیا ۔ پاکستان کے فخر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک مرتبہ میرے پاس ایک غریب بابا تشریف لائے اور آتے ہی رونا شروع کر دیا جب ان سے پوچھا کہ رونے کی وجہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ میری بچی بہت بیمار ہے اور اس وقت اسپتال میں داخل جس کیلئے مجھے 2 لاکھ روپے چاہیے تاکہ میں اپنی بیٹی کا علاج کرا و سکوں۔

جس پر پہلے تو میں نے اسپتال فون کر کے معلوم کیا کہ یہ بابا سچ کہہ رہے ہیں یا نہیں تو معلوم ہوا کہ واقعی بابا سچ کہہ رہے ہیں اور انکی بیٹی اسپتال میں داخل ہیں ۔جس پر میں نے سوچا کہ 2 لاکھ روپے اس وقت تو میرے پاس نہیں ہونگے، تو میں اپنی بیوی کے پاس تھوڑا ڈرا ہوا گیا اور کہا کہ بیگم تمہارے پاس جو سونے کا 1 سیٹ ہے وہ مجھے دے دو۔

کیونکہ ایک غریب شخص آیا ہے اسکی مدد کرنی ہے تو میری بیوی نے کچھ نہ کہا کہ میں نہیں دے رہی یا ابھی تو میں نے لیا ہے بلکہ میری بیوی نے کہا کہ اگر آپکو بندہ ٹھیک لگتا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہا تو بلکل آپ دے دیں ۔ جس کے بعد میں نے فوراََ دوست کو بھج کر وہ سیٹ بکوا کر 2 لاکھ روپے بابا کو دے دیے اور بیگم سے کہا کہ غم نہ کرنا اللہ پاک اس سے بھی اچھا اور مہنگا سیٹ تمہیں دے گا۔

مزید یہ کہ وہی ہوا کہ میرا ایک دوست جو میرا دوست میری شادی پر نہیں آیا تھا تو وہ اس واقعے کے 15 دن بعد آیا اور میری بیوی کو شادی کے تحفےکے طور پر دیا۔

اس کے علاوہ میرے دوست نے میری بیوی کو تحفے میں سونے کا سیٹ دیا اسکی قیمت ہمارے سونے کے سیٹ سے ڈبل تھی ، جو ہم نے بیچ کر غریب کی مدد کی تھی۔

یاد رہے کہ آفریدی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بیوی کے پاس یہ بات کرنے کیلئے جارہا تھا تو ڈر اس لیے لگ رہا تھا کہ عورتوں کو سونا اور اسکے زیور بہت پسند ہوتے ہیں اور اوپر سے ابھی میری شادی ہوئے بھی کچ ہی سال ہوئے تھے اور اس وقت میں اگر یہ بات کروں گا تو بیوی کا غصہ ہونا تو بنتا ہے پر ایسا نہ ہوا۔

واضح رہے کہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ جب میری بیوی نے بنا سوال کیے مجھے سیٹ بیچنے کیلئے دے دیا تو میں بہت خوش ہوا اس وقت۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More