کھٹا میٹھا نارنگی سا آڑو بازار میں جہاں بھی نظر آجائے اس کو مناسب داموں میں ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے کیونکہ اگر یہ نرم ہوتا ہے تو بچے اور بزرگ آسانی سے کھا لیتے ہیں اور سخت ہوتا ہے تو درمیانی عمر کے افراد بھی اس رسدار پھل کو کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ صرف پھل کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کا سبزیوں کی طرح اچار بنا کر بھی کھایا جاتا ہے۔
اس پھل کے بے شمار ایسے فائدے بھی ہیں جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج آڑو کے فائدے جاننے کے بعد آپ اس کو رووانہ ناشتے سے پہلے ضرور کھانا چاہیں گے۔
آڑو کے فائدے
ہرنیا
ہرنیا کا مرض مرد و خواتین دونوں میں ہی ہوتا ہے اور یہ ایک مرتبہ آپریشن کروانے کے بعد دوبارہ پھر سے ہو جاتا ہے اور اندر ہی اندر غدود بنتے رہتے ہیں، اس کے لئے ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ آپ روزانہ نہارمنہ ایک آڑو روزانہ کھائیے، کیونکہ اس میں موجود ampicillin اور gentamicin ہرنیا کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
لقوہ/فالج
لقوہ/فالج بہت کم ہی لوگوں کی صحیح ہوتی ہے، کچھ لوگوں میں فزیو تھراپی کی وجہ سے جلد سدھار آجاتا ہے البتہ یہ ایک سنگین بیماری ہے اس میں مریض کو روزانہ صبح کے وقت اڑو یا اس کا جوس لازمی دینا چاہیئے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور نیورومسکیولر بھی ہے۔ جس سے فالج/ لقوہ کے اثرات کم سے کم ہوجاتے ہیں۔
دل کا دورہ
دل کا دورہ آج کل کے دور میں زیادہ تر لوگوں کو پڑ جاتا ہے، جس سے موقع پر ان کی جانیں چلی جاتی ہیں ایسے میں اپنا خیال اور علاج کرنا ہر لحاظ سے ضروری ہے، ساتھ ہی کارڈیوویسکیلور غذائیں جن میں آڑو ایک مفید پھل ہے، اس کو ناشتے میں استعمال کریں اس سے دل پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دل مضبوط بھی ہوتا ہے۔
جگر کی صفائی
جگر کی صفائی کے لئے ہر طرح کا پھل کھانا مفید ہےاور بالکل اسی طرح آڑو میں بھی انزائمز فآر لیور موجود ہوتے ہیں جو اس کو جگر کی بہترین صفائی کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
جلد کی تازگی
آڑو کے مختلف ماسک اور دیگر ٹریٹمنٹس لینے سے اچھا ہے کہ آپ روزانہ ایک آڑو کھائیے، اس کا گودا بنا کر جلد پر لگائیں، یہ نہ صرف جلدپر موجود نشانات کی صفائی کرتا ہے بلکہ بلیک ہیڈز کو نکالنے میں بھی مدد دیتا ہے۔