اب آلو سے موبائل چارج کریں۔۔۔ آلو سے موبائل فون کس طرح چارج ہوتا ہے؟ جانیں دلچسپ طریقہ

ہماری ویب  |  Aug 13, 2021

آلو کی بنی ہوئی مزیدار چیزیں تو ہم سب شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے من پسند آلو صرف کھانے کے ہی نہیں بلکہ موبائل چارج کرنے کے کام بھی آسکتے ہیں؟ کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہی

آلو کس طرح موبائل چارج کرتا ہے؟

آلو کے اندر فاسفورک ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہےجو زنک اور تانبے کے ساتھ مل کر توانائی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے جتنے زیادہ آلو رکھے جائیں گے اتنی ہی زیادہ توانائی پیدا کرنا ممکن ہوگا۔ اگر آلو کو ابال لیا جائے تو اس کے اندر الیکٹرانز کے لئے رکاوٹ ختم ہوجائے گی اور وہ زیادہ آسانی سے حرکت کرسکیں گے۔

جب یہ تجربہ کیا گیا تو۔۔۔

ہم نے ایک ایسی وڈیو دیکھی جس میں آلو سے پوبائل چارج کرنے کا تجربہ کیا گیا۔ اس کے لئے کئی کلو آلوؤں کو لیا گیا اور انھیں سلائس میں کاٹ کر ابالا گیا اور ایک کے بعد ایک تھوڑ فاصلے پر رکھ دیا گیا۔ اب زنک کے پائپس میں آلوؤں کو پرویا گیا اور پائپ کے اندر سے تانبے کے تاروں کو گزار کر آخر میں جارجر کے تار سے جوڑ کر موبائل چارج پر لگایا گیا۔ لیکن اس طرح کرنے سے پانچ گھنٹوں میں صرف 5 فیصد اس کے علاوہ موبائل کو چارجر میں کنیکٹ کرکے براہِراست بھی چارج کیا جاسکتا ہے لیکن اس طرح چارج ہونے میں مذید دیر لگ سکتی ہےموبائل ہی چارج ہوا۔

لیکن خوش آئیند بات یہ ہے کہ آلو سے فون چارج کرنا ممکن ہے۔ ہوسکتا ہے مستقبل میں کچھ ایسے طریقے ایجاد کرلیے جائیں جن سے آلو سے موبائل زیادہ تیزی سے چارج کیا جاسکے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More