اگر آپ کے جسم پر بھی ان جگہوں پر تل ہے تو جانیئے یہ تل آپ کی شخصیت کے کون سے راز بتاتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2021

چہرے پر موجود ایک چھوٹا سا کالا یا بھورا تل خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے اور لوگ خود کو حسین سمجھنے لگتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ تل برے تو کچھ لوگوں کو یہ تل بہت پسند آتے ہیں۔ جسم پر تل ہونا خوبصورتی کی علامت ہےاور یہ تل آپ کے چہرے، ہاتھوں، گردن اور بازؤں پر ہوں تو آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ ہمارے جسم پر موجود تلوں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور یہ انسان کی زندگی پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہوتے ہیں۔

تل اور شخصیت سے متعلق راز:

اگر ماتھے پر تل ہیں تو پیسہ زیادہ ہوگا اور بازو پر تل ہیں تو تیز ذہن کے ہوتے ہیں۔

گردن کے پاس ہیں تو نرم مزاج اور سینے پر ہیں تو انتھک محنت کرنے والے ہیں۔

کانوں پر ہیں تو سخی دل کے مالک اور ہر کسی کی مدد کرنے والے ہیں۔

اگر ہونٹوں پر ہیں تو سمجھدار اور چالاک قسم کے مانے جاتے ہیں۔

گردن کے اطراف میں تل ہے تو اس کا مقصد ہے کہ آپ ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر گھبراہٹ کی وجہ سے خود کو کمزور سمجھتے ہیں۔

ناف کے اطراف میں تل کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو پیٹ کے مسائل عام طور پر زیادہ ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاؤں کے انگھوٹے پر تل ہے تو آپ خوش قسمت ہیں اور چھٹی حس زیادہ کام کرتی ہے۔

آنکھوں اور پلکوں کے درمیان تل انسان کی قائدانہ صلاحیت اور دل جمعی سے کام کرنے کو واضح کرتا ہے۔

جن افراد کے بھنوؤں کے اوپر دائیں اور بائیں جانب تل ہوتا ہے، وہ افراد بہت خوش قسمت ہوتے ہیں، ایسے افراد بہت محنت کش بھی ہوتے ہیں ۔ محنتی ہونے کے باعث ان کو کام کا صلہ اچھا ملتا ہے۔ ایسے افراد ہر کسی پر بہت جلدی بھروسہ کرلیتے ہیں، جس کے باعث ان کو دھوکے بھی بہت ملتے ہیں۔

ٹھوڑی پر تل والا آدمی دوسروں کا بہت خیال رکھنے والا اور ضدی بھی ہوتا ہے۔

پیروں پر تل والے افراد اپنی زندگی میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع انجوائے کرتے ہیں۔

حقیقت:

کچھ لوگوں کی شخصیت سے تو ان تلوں کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے لیکن ہر کسی کا اس سے اتفاق کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ وہ باتیں اور راز ہیں جو مختلف سائنسی تحقیق واضح کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More